Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل، پرویز اور مونس الٰہی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے، نیب ریفرنس
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 11:03am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے ریفرنس دائرکردیا۔

نیب نے ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف 1ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں میں دائر کیا۔

نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کو مرکزی ملزمان نامزد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور کک بیکس اور رشوت وصول کی، مونس الٰہی کے سیکرٹری اور دو سابق سرکاری ملازمین وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کک بیکس وصولی کیس: پی ٹی آئی رہنما مونس الہیٰ اشتہاری قرار

نیب رپورٹ میں مونس الٰہی کیخلاف کروڑوں روپے کی کرپشن، کک بیکس کے الزامات

نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الٰہی کی وزارت اعلی میں ان کے فیملی ممبران نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاونٹس میں جمع کرائی، ملزمان تفتیش میں قصوروار بھی پائے گئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کر کے ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کو سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں احتساب عدالت لاہور نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

accountability court

NAB

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

Monis Elahi