Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس ضلع میں کتنی نشستیں ہوں گی، حتمی تفصیل سامنے آگئی

نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری
شائع 01 دسمبر 2023 09:14am
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے تعداد 593 ہوگی۔

نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 297، سندھ میں 130 جنرل نشستیں، خیبرپختونخوا میں 115 اوربلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 51 ہوگی۔

پنجاب

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کیلئے لاہور کی جنرل نشستوں کی تعداد 30، فیصل آباد کی 21، راولپنڈی کی 13، رحیم یار خان کی 13، ملتان کی 12 اور گوجرانولہ کی جنرل نشستوں کی تعداد 12 ہوگی۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سیالکوٹ کی 10، قصور کی 10، بہاولپور کی 10 اور سرگودھا کی بھی 10 جنرل نشستیں ہوں گی۔ شیخوپورہ 9، بہاولنگر 8، اوکاڑہ 8، خانیوال 8، گجرات 8، وہاڑی 8، مظفر گڑھ 8، ساہیوال کی 7 اور جھنگ کی جنرل نشستوں کی تعداد بھی 7 ہوگی۔

ٹوبہ ٹیگ سنگھ کی پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 6، ڈی جی خان 6، راجن پور 6، اٹک کی 5، نارووال 5، پاکپتن 5، بھکر 5 اور لیہ 5، خوشاب 4، میانوالی 4، چنیوٹ 4، ننکانہ صاحب 4، لودھراں 4 اور منڈی بہاؤالدین کی بھی 4 نشستیں ہوں گی۔

جہلم کی صوبائی اسمبلی کیلئے جنرل نشستوں کی تعداد 3، حافظ آباد 3، کوٹ ادو 3 جبکہ وزیرآباد، تونسہ، چکوال کی 2-2 نشستیں ہوں گی، جبکہ مری کی 1 نشست ہوگی جبکہ چکوال تلہ گنگ کی 1 اور تلہ گنگ کی بھی 1 نشست ہوگی۔

سندھ

سندھ کی صوبائی اسمبلی میں کراچی ایسٹ کی جنرل نشستوں کی تعداد 9، کراچی سینٹرل 9، کورنگی 7، کراچی ویسٹ 6، ملیر 6، کراچی ساؤتھ 5 اور کیماڑی کی جنرل نشستوں کی تعداد بھی 5 ہوگی۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی کیلئے حیدر آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 6 ہوگی، خیر پور 6، سانگھڑ اور بدین کی 5-5 نشستیں ہوں گی۔ سکھر کی جنرل نشستیں 4، لاڑکانہ 4، قنبر شہداد کوٹ 4، گھوٹکی 4، شہید بینظیرآباد 4، نوشہروفیروز 4، میر پور خاص کی 4، تھرپارکر اور دادو کی بھی 4-4 نشستیں ہوں گی۔

جیکب آباد کی جنرل نشستوں کی تعداد 3 ہوگی، کشمور 3، شکار پور 3 جبکہ عمر کوٹ اور جامشورو کی بھی 3-3 نشستیں ہوں گی۔ مٹیاری کی صوبائی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 2، ٹنڈوالہیار 2، ٹنڈو محمد خان 2 جبکہ سجاول اور ٹھٹھہ کی بھی 2-2 نشستیں ہوں گی۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کیلئے پشاور کی جنرل نشستوں کی تعداد 13 ہوگی، جس کے بعد مردان کی 8 اور سوات کی بھی 8 ہی نشستیں ہوں گی۔ لوئر دیر کی جرنل نشستوں کی تعداد 5 ہوگی، جبکہ صوابی 5، مانسہرہ 5، چارسدہ 5، نوشہرہ اور ڈیرا اسماعیل خان کی بھی 5-5 نشستیں ہوں گی۔

باجوڑ کی جنرل نشستیں 4 ہوں گی، ابیٹ آباد 4 اور بنوں کی بھی 4 ہی نشستیں ہوں گی، لکی مروت 3، خیبر 3، کوہاٹ 3، ہری پور 3، اپر دیر 3 اور بونیر اور شانگلہ کی بھی 3-3 نشستیں ہوں گی۔ مالاکنڈ کی جنرل نشستوں کی تعداد 2 ہوگی، بٹ گرام کی 2، مہمند 2، شمالی وزیرستان 2، کرم اور کرک کی بھی 2-2 نشستیں ہوں گی۔

تورغر، ہنگو، ٹانک اور اورکزئی کی 1-1 جنرل نشست، جبکہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی بھی 1-1 جبکہ اپر چترال اور لوئر چترال کی بھی ایک ہی 1 نشست ہوگی۔ کوہستان اپر اور لوئر کی 1-1 جبکہ کولائی پاس کوہستان کی 1 نشست ہوگی۔

بلوچستان

بلوچستان اسمبلی میں کوئٹہ کی جنرل نشستوں کی تعداد 8 ہوگی، کچھ کی 4، خضدار 3، پشین 3 جبکہ نصیرآباد اور پنجگور کی 2-2 نشستیں ہوں گی۔ ژوب کی 1 جنرل نشست، جبکہ حب، لسبیلہ، اواران اور گوادر کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔

خاران، نوشکی، سراب، قلات اور مستونگ کی 1-1 جنرل نشست ہوگی، واسک، قلعہ عبداللہ اور چمن کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔ قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، دکی، زیارت، ہرناہی کی 1-1 ایک نشست ہوگی۔

سبی، کوہلو، ڈیرا بگٹی، جھل مگسی، کچی کی بھی 1-1 ہی نشست ہوگی، جبکہ بلوچستان اسمبلی میں شیرانی ژوب کی 1 اور صحبت پور، جعفر آباد، اوستا محمد کی بھی 1-1 نشست ہوگی۔

ECP

بلوچستان

punjab

sindh

Election 2024