Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم ڈی کیٹ کیلئے سکیورٹی پلان تیار، سراغ رساں کتوں کی مدد لی جائیگی

سراغ رساں کتوں سے علاقے کی سویپنگ کی جائے گی، پولیس حکام
شائع 25 نومبر 2023 03:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور پولیس نے میڈیکل اینڈ ڈینڈل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے لئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران پشاور پولیس کے تقریباً 250 افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ایس پیز کی نگرانی میں اے ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس اور ابایل بھی موجود ہوں گے جب کہ امتحانی ہالزکی سکیورٹی کے لئے بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ اور واک تھرو گیٹ بھی موجود ہوگا جہاں طلباء کی تلاشی لی جائے گی۔

حکام کے مطابق امتحانی مواد کی ترسیل کے وقت بھی پولیس اہلکار سکیورٹی پرمامور ہوں گے، امتحانی ہال کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگ اور افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ سراغ رساں کتوں سے علاقے کی سویپنگ اور امتحانی ہالز کے احاطے میں ٹریفک کی روانی بھی یقینی بنائی جائے گی جس کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

peshawar

KPK Police

MDCAT

KP MDCAT

mdcat exam