Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

ڈونلڈ بلوم کی جیل میں عمران خان سے ملاقات پر جواب سے امریکی محکمہ خارجہ کا انکار

کسی سیاسی رہنما پر پوزیشن نہیں رکھتے، ترجمان
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 12:12pm

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

ترجمان سے ایک پاکستانی صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا وہ ڈونلڈ بلوم کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کریں گے۔

ایک اور سوال پر میتھو ملر نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان باشندوں کی حفاظت پر حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔

اس سوال پر کہ امریکی اراکین کانگریس نے پاکستان کی امداد روکنے کیلئے خط لکھاہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ محکمہ خارجہ خط کا جواب اراکین کانگریس کو ہی دے گا۔ اس کے بعد میتھو ملر نے اس امداد کا ذکر دہرایا جس کا اعلان امریکی سفیر نے حال ہی میں کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

امریکی وزرات خارجہ کا اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب سے گریز

میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی طرف سے پاکستان کے لیے چار نئے پروگرامز کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی۔۔ پولیس ٹریننگ اسکولز کے لیے 4ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ امداد کا تعلق برسوں سے جاری تعاون سے ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ قریب ہے لیکن حتمی نہیں ہے، فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی یرغمالیوں کے معاہدے پر منحصر نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ک یہ واضح ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی سے مزید انسانی امداد کی فراہمی کے امکانات کھل جائیں گے۔

Israel

پاکستان

Palestine

Hamas

US State Department

Matthew Miller