Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی اور نواز شریف نے فلسطین کے حق میں احتجاج نہیں کیا، حافظ نعیم

دنیا میں ایک لہر اٹھ رہی ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی
شائع 18 نومبر 2023 11:38am
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان —  فوٹو/ فائل
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان — فوٹو/ فائل

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا نوازشریف نے فلسطین کے حق میں کوئی احتجاج نہیں کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں، جوبائیڈن کے خلاف لاکھوں امریکی احتجاج کررہے ہیں، دنیا میں ایک لہر اٹھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتوں نے حماس کا نام لیتے ہوئے کتراتی ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی یا نوازشریف نے فلسطین کے حق میں کوئی احتجاج نہیں کیا، یہ پارٹیان جوڑ توڑ اوربوٹ پالش میں لگی ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جو ملک سے غدری کریں گی، الیکشن میں پتا لگ جائے گا اور دہشت گردوں کی چاکری کرنے والوں سے عوام انتقام لیں گے۔

Nawaz Sharif

Palestine

PPP

Jamat e Islami

Hafiz Naeem