Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو نشانہ بنانے پر نواز شریف ہدف تنقید بن گئے

گزشتہ ماہ بھی سابق وزیراعظم پر خواتین کو نشانہ بنانے پر تنقید کی گئی تھی
شائع 16 نومبر 2023 09:18am
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کو نشانہ بنانے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے ہوتے ہیں، وہاں خواتین بھی آتی ہیں، تقاریر سنتی ہیں اور چلی جاتی ہیں، ہمارے جلسوں میں دھمال یا ناچ گانا نہیں ہوتا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا کلچر نہیں ہے کہ اس طرح سےکام کیے جائیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ وطن واپسی پر مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں بھی نواز شریف نے پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کے بارے میں اسی طرح کے الفاظ کہے تھے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

quetta