Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈرم میں سے خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2023 01:31pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب ڈرم میں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشیں تشدد زدہ ہیں، قتل کیے گئے دونوں افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دونوں کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد یہاں پھینکا گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طورپر ایسا معلوم ہوتاہے کہ دوہرے قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

لاشیں بوری میں ڈال کر پلاسٹک کے ڈرم میں رکھی گئی تھیں جنہیں پولیس نےتحویل میں میں لیکر مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔

lahore

Punjab police

Crime

Lahore Crime

Dead Bodies Found