القادر ٹرسٹ کیس: نیب ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کرلی
القادر ٹرسٹ کیس کی تفتیش کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل ہوگئی، نیب نے ٹیم سابق وزیراعظم سے مختلف سوالات کیے۔
نیب راولپنڈی کی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف 2 گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقارالحسن نے نیب ٹیم کی قیادت کی۔
نیب ٹیم نے چییرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیشی کارروائی مکمل کرلی جبکہ نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ سے متعلق عمران خان سے مختلف سوالات کیے۔
نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اب اڈیالہ جیل میں نیب کورٹ کی تحویل میں ہوں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق احکامات کی تعمیل کروالی گئی، بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔
Comments are closed on this story.