Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

عمران اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا، لیگی رہنما
شائع 09 نومبر 2023 05:33pm

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے، پہلے بھی فرح بی بی کی کرپشن ثبوت عوام کے سامنے رکھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں شہد، ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں، ہمارا یہ ظرف نہیں کہ ان کی جیل میں ادویات اور کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیئے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیئے، عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں، نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں، جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے، مسلم لیگ ن میں نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں، تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے، ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے، چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کریں گے، آصف علی زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے حق حاصل ہے لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کے لیے راہ ہموار کریں، عوام الیکشن میں سندھ لاہور یا خیبرپختونخوا کے حق میں ووٹ دیں ہمیں قبول ہوگا۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

’آٹھ فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا‘

انتخابات میں الیکشن کمیشن کا 10 لاکھ 7 ہزار361عملہ تعینات ہوگا، حتمی فہرستیں تیار

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے، شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں، وہ ن لیگ سے ناراض نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی سے تعاون کریں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

shahbaz sharif

Election 2024