Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا
شائع 31 اکتوبر 2023 07:44pm
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایوان فیلڈ اور العزیزیہ ریفرسز پر اپیلیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، نواز شریف کی اپیلوں کو میرٹس پر سن کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت کے 19 اکتوبر کے عبوری ریلیف کے باعث نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے عبوری ریلیف میں دو دن کا اضافہ کیا گیا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت نیب کے واضح اور غیر مبہم موقف کی وجہ سے دی گئی، نیب نے کہا نواز شریف کی گرفتاری نہیں چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نواز شریف نے اپیل بحالی کی درخواست دائر کی، عدالت نے 24 اکتوبر کو نوٹس جاری کیا اور 26 کو نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ پنجاب حکومت نے سی آر پی سی سیکشن 401 (2) کے تحت سزا معطل کی۔ العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سزا معطل ہو چکی، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کے وکیل درخواستیں قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں، عدالتی حکمنامہ

پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کردی

نواز شریف کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2 نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

justice miangul hassan aurangzeb

nawaz sharif returns 2023

Avenfield Apartments and Al Azizia references