Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہونے پر خارج

ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا، ذرائع
شائع 27 اکتوبر 2023 06:02pm

سپریم جوڈیشل کونسل نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مظاہر نقوی اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کردیا گیا، ان کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہونے پر خارج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا، نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022 سے چیئرمین نیب کے خلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےخلاف شکایتی ریفرنسز 2019 میں دائر کیے گئے تھے، نیب قوانین میں ترامیم کے بعد اب چیئرمین نیب کےخلاف شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔

NAB

Supreme Court

اسلام آباد

Javed Iqbal

supreme judicial council

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)