Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرورسمیت 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
شائع 27 اکتوبر 2023 01:58pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عدالتی مفرور محمد شاہد کو شاہدرہ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم محمد شاہد سال 2016 سے مفرور تھا، جو غیرقانونی طور پرشہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا۔

ملزم فہد اقبال کو سبزہ زار لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر کی آڑ میں شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجواتا تھا۔ ملزم نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 60 ہزار روپے لیے تھے۔

ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر پیسے وصول کر رہا تھا، جس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور میں10 انکوائریاں بھی درج ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

lahore

Crime

human trafficking