نگراں وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی سفیر کے درمیان افغان مہاجرین کی امریکا میں آباد کاری پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ 25 اگست کو بھی امریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا تھا۔
ترجمان امریکی سفارت خانے نے ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی سفیر کو نگران وزیراعظم سے مل کر خوشی ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں فری اینڈ فئیرالیکشن میں امریکی معاونت کا اعادہ کیا گیا تھا۔
ملاقات کے دوران ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کےعزم پر قائم ہیں اور پاکستان کے ساتھ گرین الائنس بہتر مستقل کے لیے ہے۔
امریکی سفیر نے کہا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کی مسلسل شراکت حوصلہ افزا ہے، اقلیتوں کے تحفظ کا عزم بھی حوصلہ افزا ہے۔
Comments are closed on this story.