Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں دس افراد کیلئے 2 روٹیاں، پانی کی ایک بوتل

فلسطینی 2 ہفتوں سے روٹی، پانی، ایندھن، بجلی سے محروم
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2023 06:57am

غزہ میں فلسطینی 2 ہفتوں سے روٹی، پانی، ایندھن، بجلی سے محروم ہیں، غزہ میں موجود خاتون نے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی اور کہا کہ لوگ روٹی کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں اور اکثر خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ کوئی روٹی نہیں ہے ہمارے پاس خاندان کے لیے دو روٹیاں ہیں، یہ روٹیاں باسی ہیں، 10 لوگوں پر مشتمل خاندان کو صرف 2 روٹیاں دی جاتی ہیں، صرف ایک پانی کی بوتل ملتی ہے، پانی نہیں ہے کیا بچا ہےَ؟۔

خاتون نے مزید کہا کہ ہم بھوک سے تڑپ رہے ہیں یہاں کچھ نہیں ہے، کچھ بھی نہیں، ہمیں باتھ روم جانے کے لیے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد کی تذلیل ہورہی ہے،کل ایک عمر رسیدہ عورت گرگئی، ایک کمرہ 10 لوگوں سے بھرا ہوا ہے، ان 10 میں سے 3 کی موت حبس کی وجہ سے واقع ہوئی، ہم تنگ آچکے ہیں، خدا کی قسم ہم تنگ آچکے ہیں۔

خاتون نے یہ بھی کہا کہ وللہ یہ نا انصافی ہے، رب کعبہ کی قسم، یہ نا انصافی ہے، عرب ممالک سے کہتی ہوں، خدا کی قسم، یہ نا انصافی ہے۔

Israel

Palestine

Gaza

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Palestinians In Gaza