نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی4 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان وطن واپسی سے ایک روز قبل استقبال کے لیے ریلی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان پر80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج قائم کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لیے اسٹیج پر بلٹ پروف کیبن بھی نصب کیا گیا ہے۔
منتظمین نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور ریلی کےآغاز تک اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے شہبازشریف،مریم نوازاورحمزہ شہبازآج رات 8 بجے ینارپاکستان جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنڈال ،اسٹیج ودیگرانتظامات کا جائزہ لیں گی۔
پارٹی کو توقع ہے کہ ریلی میں پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان آئیں گے۔ پارٹی کارکنوں نے پہلے ہی اس مقام پرپہنچنا شروع کر دیا ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کا آغاز کل شام 4 بجے ہوگا اور تمام قائدین پہنچنا شروع ہوجائیں گے جبکہ جلسے سے نواز شریف کا خطاب کل رات 9 کے متوقع ہے۔
جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کا انتظام خود کیا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سے کہہ چکی ہے کہ اسے جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کا انتظام خود کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) کا نیا پارٹی ترانہ جاری
نواز شریف کے خطاب کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار
نوازشریف کو احتساب عدالت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی بڑا ریلیف مل گیا
نواز شریف پاکستان واپسی سے قبل دبئی پہنچ چکے ہیں۔ پارٹی نے ان کی واپسی کے لیے گزشتہ روز ایک نیا ترانہ بھی جاری کیا ہے۔
تقریبا چار سال کی جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آ نے والے نواز شریف کو 2019 میں لاہور ہائیکورٹ نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
پاکستان آمد سے قبل نوازشریف پہلے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر چکے ہیں تاکہ انہیں گرفتار نہ کیا جانا یقینی بنایا جاسکے۔
نواز شریف کی واپسی: ن لیگ کا موٹروے، رِنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹیمیں بٹھانے کا فیصلہ
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے موٹروے اور رِنگ روڈ ٹول پلازہ پر ٹیمیں بٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ہر آنے والی گاڑی کی گنتی کی جائے گی اور کارکنوں کو گنا جائے گا۔
Comments are closed on this story.