Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) کا نیا پارٹی ترانہ جاری

مخالفین کو پتہ ہے نواز شریف آئے گا تو ملک کا پہیہ چلے گا، مریم نواز
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2023 01:48pm

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) نے نیا پارٹی ترانہ جاری کردیا۔

سابق وزیراعظم اور نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ترانے کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نیا پارٹی ترانہ جاری کر دیا، پارٹی صدر شہباز شریف نے ترانہ لانچ کیا، یہ ترانہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

ترانے کے مرکزی بول ”مشکل سے نکالو نوازشریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے“ کے الفاظ بنائے گئے ہیں، یہ نیا پارٹی ترانہ 18 اکتوبر کو باضابطہ تقریب میں جاری ہونا تھا۔

پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے اسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور شہادتوں کے سوگ میں یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی ، حال اور مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے، ملک میں ن لیگ سے بڑی کوئی جماعت نہیں، مخالفین کو پتہ ہے نواز شریف آئے گا تو ملک کا پہیہ چلے گا، نوازشریف کے مخالفین بھی نوازشریف کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلسطین کے نہتےعوام پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی زندگی میں امید کا دن واپس لوٹ کر آرہا ہے، آپ نے شہبازشریف نوازشریف کا سر نہیں جھکنے دیا، ایک ماہ کے دوران ن لیگ نے یک جان ہوکر ایک جماعت ہوکر جذبے سے نوازشریف استقبال کی تیاری کی یہ نئی مسلم لیگ ن کا جنم ہوا ہے، عاجزی سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں اللہ کا شکر ہے پاکستان کے پاس ن لیگ سے بڑی جماعت نہیں ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے یہ بھی کہا کہ طاقتور آئیڈیالوجی ن لیگ کے پاس ہے گراس روڈ لیول ہے وہ کسی جماعت کے پاس نہیں، ماضی اور حال کی مسلم لیگ ن ہے اور رہے گی، مریم اورنگزیب نے شہبازشریف اور میری مشاورت سے نوازشریف کی آمد کے لیے آرٹیفیشل انٹلی جنس کا استعمال کیا ہے، ترانے میں پارٹی کے اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عاجزی سے کہوں گی نوازشریف کو مٹانے والے کئی آئے کئی گئے دنیا دیکھے گی نوازشریف کا عروج 21 اکتوبر کو ہوگا، ان کو دعوت دینا چاہتی ہوں جس نے نواز شریف کا بازو بن کر مشکل وقت میں نوازشریف کا پرچم بلند رکھا، جس طرح اپنے قائد بھائی سے وفا نبھائی ن لیگ آپ کو سلام پیش کرتی ہے، انکل نے جو وفا نبھائی ہے 21 اکتوبر وفا کے ثمر کا دن ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کرنا ہے، پوری قوم متحد ہوکر نوازشریف کا استقبال کرے گی، نوازشریف واپس آکر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں

’کس کس کو میاں صاحب کی تصویر والی شرٹ اور کیپ چاہئیے؟‘

نواز شریف کی واپسی کے بعد پاکستان کو وہیں لے جائیں گے جہاں 2017 میں تھا، رانا ثناء اللہ

نواز شریف کے خطاب کے لئے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ بلند اسٹیج تیار

مسلم لیگ (ن) کا مینار پاکستان پر جلسہ، ٹریفک پلان جاری

گریٹراقبال پارک کےگردونواح میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 15 سو سے زائد وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔

شرکا جلسہ کے لیے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کےلئے 03 ڈراپ لین مختص کی ہے۔

سی ٹی اولاہور نے شرکاء جلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ایمبولینسزاور ایمرجنسی گاڑیوں کے لئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

shahbaz sharif

mariyum nawaz