Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

صاف وشفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں، سکندر سلطان راجہ
شائع 18 اکتوبر 2023 07:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے غیر جانبدار اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں جائیں، الیکشن کا انعقاد حکومت کی قومی ذمہ داری ہے جس کے انعقاد کے لیے نگراں حکومت بھر پور کردار ادا کرے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سول سیکریٹریٹ کوئٹہ‎ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ، ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل آئی جی پی جواد احمد ڈوگر، اوردیگر صوبائی سیکرٹریز اور افسراشرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں، صاف وشفاف انتخابات اہم قومی ذمہ داری ہے اور قومی فریضے کو بااحسن پورا کرنے کے لیے نگراں حکومت بھرپور کردار ادا کرے جس کے لیے الیکشن کمیشن مکمل مدد فراہم کرے گا۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد ہی بہتر جمہوریت کا ضامن ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے عمل میں سیاسی وابستگی سے بالا تر عملے کی تعیناتی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور اگر اس طرح کی کوئی شکایات ملی تو فوری ایکشن لیا جائے گا، افسران کے تبادلے مکمل طور پر میرٹ پر کیے جائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات پر اجلاس کو آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ پیش کیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھرپور انتظامات کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صوبے بھر میں پرامن اور انتظامی طور پر بہترین انتخابات ہوں۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بلوچستان قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 51 جنرل نشستوں پر کے لیے 52 لاکھ 84 ہزار 594 ووٹرز رجسڑڈ ہیں، صوبے میں 5067 ہزار پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے جن میں سے 2038 انتہائی حساس اور 2068 حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایات دیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابات سے قبل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنے اضلاع کے تمام مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کا فوری طور پر دورہ کریں اور وہاں بنیادی انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں یقینی بنائیں۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں صوبائی بیوروکریسی میں 100 فیصد ٹرانسفر پوسٹنگ پر عمل درآمد کر رہی ہے، پولنگ اسٹیشنز پر تمام تر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، کوئیک رسپانس فورس بھی کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں الرٹ ہوگی اور الیکشن کے پُرامن انعقاد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

الیکشن کمیشن نے سندھ میں عام انتخابات کیلئے عملے کی فہرست مانگ لی

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی نے سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کو پرامن بنانے کے لیے سینٹر لائزڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

ECP

quetta

Elections

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023