Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی کارروائیاں ’دفاع کے حق‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکیں، چین

'اسرائیل حماس کے حملے کے جواب میں غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے'
شائع 15 اکتوبر 2023 10:07pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

چین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب اپنے دفاع کے دائرہ کار سے باہر نکل کر غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئے کارروائیاں ’اپنے دفاع کے حق‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں اور اقوام متحدہ کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اب حماس کے حملے کے جواب میں غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے اور فریقین صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئیں۔

مزید پڑھیں

سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا

فلسطینی شہداء کی تعداد 2329 ہوگئی، غزہ میں حماس کی سرنگیں اسرائیل کیلئے پھندہ

امریکی صحافی نے اسرائیل کی حمایت پر معافی مانگ لی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں امریکا سے اسرائیل اور حماس تنازع ختم کرانے کے لیے کردار نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین نے دیگر عالمی ممالک کے برخلاف اب تک اپنے سرکاری بیانات میں حماس کا نام نہیں لیا اور نہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس پر چین پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

Israel

Palestine

Gaza

Chinese Foreign Minister Wang Yi