Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، رانا ثناء اللہ

نوازشریف کی واپسی اہم ایونٹ ہے اور قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 09:59pm

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

لاہور میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی قائد نواز شریف صاحب کی 21 اکتوبر کی واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے تمام تنظیمی عہدیداران اور کوارڈینیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پہ اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

رانا ثناء اللہ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت نوازشریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہوگا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا، اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالیں گے، رانا ثناء اللہ

عوام کی خدمت میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، مریم نواز

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کا مزید کہنا تھاکہ مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ اور قائد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہوگا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Rana Sanaullah

lahore

mariyum nawaz