Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کی خدمت میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، مریم نواز

نواز شریف پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے وطن واپس آ رہے ہیں، ن لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 08:35pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے ہیں، ان کے علاوہ سب نااہل ثابت ہوئے ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی۔

ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، باقی سب نا اہل ثابت ہوئے ہیں، اب ایک بار پھر ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے نوازشریف وطن واپس آ رہے ہیں۔ نواز شریف وطن واپس آ کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل بھی ساتھ لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو ایک ہی شخص نواز شریف نے ختم کیا، نوازشریف وزیراعظم تھے تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گئے تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے بھی نکل گئے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا اور اُن کا گھر بھی چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نوازشریف کا ایجنڈا ہے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کر سکتے ہیں ، نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے۔اب غریبوں کا ساتھی، غریبوں کی مدد کرنے وطن واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مزید پڑھیں

ناکامی کے تاثر کا خدشہ، ن لیگ نے لاہور میں ہونے والے جلسے منسوخ کردیے

سب خراب ہونے کے بعد ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کا الیکشن کی تاخیر پر مولانا فضل الرحمان کے مؤقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک تھے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

shahbaz sharif