Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف پاکستان واپسی کے سفر پر: سعودی عرب پہنچ کر عمرہ ادا کرلیا

لیگی قائد 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 09:40pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وطن پاکستان واپسی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور وہاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کرلیا ہے۔

نواز شریف نے پاکستان میں امن و خوشحالی کیلئےدعا کی، وہ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف ساتھیوں کے ہمراہ ہیتھرو ائرپورٹ سے سعودی ائرلائن کی پروازایس وی 116 سے جدہ پہنچے۔ وہ بوئنگ 787 ڈریم لائنرمیں سوار تھے۔

جدہ روانگی سے قبل لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے نوازشریف کو الوداع کہا۔

لیگی ذرائع کے مطابق سعودی ائر لائن کی پرواز 4 ہزار 750 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرکے 5 گھنٹے 27 منٹ میں رات 12بجے جدہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی۔

جدہ پہنچنے پر ائرپورٹ پرنوازشریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ان کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

وازشریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

پاکستان