Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کا اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان

پینٹاگون خطے میں اپنے لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔
شائع 08 اکتوبر 2023 11:38pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

امریکا نے اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو اسرائیل کے قریب لے جا رہا ہے، جس میں فورڈ کیریئر اور دیگر جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگی بحری بیڑےاسرائیل کی مدد کے لیے روانہ کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کو گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں

اسرائیل میں کیا ہوا، فلسطینی حملے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل

فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزب اللہ بھی حملے میں شامل، 700 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل کی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی سیکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہوجائے گی۔

پینٹاگون خطے میں اپنے لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔

Israel

Gaza

USA

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike

Ford Carrier strike group