Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بالی ووڈ اداکارہ بھی اسرائیل میں لاپتا

نصرت کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ وہ اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
شائع 08 اکتوبر 2023 06:49pm

حماس کے حملے کے دوران اسرائیل میں موجود بالی ووڈ کی نئی لیکن معروف اداکارہ نصرت بھروچا لاپتا ہوگئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت بھروچا 39 ویں ”حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول“ کے لیے اسرائیل گئی تھیں۔

اُن کی فلم ”اکیلی“ کو اس فلم فیسٹیول میں منتخب کیا گیا تھا۔

لیکن ہفتے کو حماس کے اسرائیل کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ”طوفان الاقصیٰ“ کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

نصرت کی ٹیم نے انکشاف کیا کہ وہ اسرائیل میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل میں کیا ہوا، فلسطینی حملے کی لمحہ بہ لمحہ تفصیل

فلسطینی جنگجوؤں کی مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج سے لڑائی جاری، حزب اللہ بھی حملے میں شامل، 600 اسرائیلی ہلاک

فلسطینی قید میں اسرائیلی فوجی خواتین، غزہ میں اس بار بہت کچھ نیا ہوا

ٹیم نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان سے آخری مرتبہ رابطہ گزشتہ روز دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوا تھا اور اُس وقت وہ اسرائیل کے ایک بم شیلٹر میں موجود تھیں۔

تاہم، اتوار کو نصرت کی ٹیم نے اس حوالے سے نئی معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ سے رابطہ ہو گیا ہے اور ان کو بحفاظت اسرائیل کے ائیرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

نصرت براستہ دبئی واپس انڈیا پہنچیں گی۔

ٹیم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے نصرت جلد از جلد بھارت کیلئے اڑان بھر کر حفاظت کے ساتھ اپنے ملک واپس آجائیں۔

Israel

Palestine

Gaza

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Nushrat Bharucha