Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل پر حملے کے دوران وائرل ویڈیو میں موجود خاتون کون ہیں؟

نیم برہنہ خاتون کے بازو بے جان، ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے چاروں اطراف حماس کے جنگجو بیٹھے ہوئے تھے۔
شائع 08 اکتوبر 2023 05:23pm
اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

اسرائیل پر حماس کے حملے اور فلسطینیوں کے ملک میں داخل ہوکر کاررائیوں کے دوران کئی اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں نیم برہنہ خاتون کو پک اپ ٹرک میں بے ہوش پڑے دیکھا جاسکتا تھا۔

خاتون کے بازو بے جان، ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور اس کے چاروں اطراف حماس کے جنگجو بیٹھے ہوئے تھے۔

اس خاتون کے حوالے سے ایک انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ خاتون کا نام ”شانی لوک“ ہے جو ایک 30 سالہ جرمن شہری ہیں میوزک فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسرائیل آئی تھیں۔

جرمنی سے شانی لوک کی والدہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز دیکھیں اور ٹانگ پر بنے ٹیٹو سے شانی کو پہچان لیا۔

لیکن ان کے پاس اب اپنی بیٹی کی کوئی خبر نہیں ہے، اس لیے انہوں نے ایک درد بھری اپیل میں دنیا سے مدد کرنے کو کہا ہے، تاکہ وہ اپنی بیٹی کو دوبارہ گلے لگا سکیں۔

ان کی والدہ حماس کے جنگجوؤں سے جذباتی اپیل کرتی نظر آرہی ہیں کہ وہ کم از کم ان کی بیٹی کی لاش واپس کر دیں۔

نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ شانی لوک غزہ پٹی کے قریب تھیں جب حماس کے جنگجوؤں نے حملہ شروع کیا۔

وہ ہزاروں اسرائیلیوں کے ساتھ کبوز ریئم کے قریب نیچر پارٹی میں ایک آؤٹ ڈور ٹرانس میوزک فیسٹیول میں شرکت کر رہی تھیں۔

شانی لوک کی کزن نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا، ’ہم نے اسے ٹیٹوز سے پہچانا، اس کے لمبے لمبے ڈریڈ لاکس (گندھے ہوئے بال) ہیں۔‘

جرمن وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ ’وفاقی دفتر خارجہ اور تل ابیب میں جرمن سفارت خانہ اسرائیلی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ جرمن شہری کس حد تک متاثر ہوئے ہیں۔‘

ہفتے کو علی الصبح فلسطینی راکٹس نے اس علاقے کے اوپر سے پرواز کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پھر گولیوں کی آوازوں سے بھگدڑ مچ گئی۔

کچھ عینی شاہدین نے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کو بتایا کہ سینکڑوں نوجوان اپنی کاروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک 20 سالہ لڑکی نویا ریوین نے کہا کہ انہیں حملے کے مقام سے فرار ہونے میں دو گھنٹے لگے۔

فیسٹیول میں شریک ایک اور خاتون ایستھر نے بتایا کہ ان کی گاڑی کو پانچ مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ اس کے بعد وہ پیدل بھاگیں اور ایک موٹرسائیکل کی بدولت اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب رہیں جس نے انہیں اور ان کی ایک دوست کو سوار کیا۔

تاہم، موٹر سائیکل چلانے والے کو گولی لگی اور وہ سڑک سے ہٹ کر ایک گڑھے میں جا گریں۔

دونوں لڑکیوں نے دو گھنٹے تک مرنے کا ناٹک کیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ فوجیوں کی آوازیں سنیں جنہوں نے انہیں اشکالون کے برزیلائی میڈیکل سینٹر پہنچایا۔

حماس کی جانب سے فیسٹیول کے شرکاء کے اغوا کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

ان میں سے ایک میں 25 سالہ نوا ارگمانی بھی دکھائی دے رہی ہیں جنہیں ایک فلسطینی کی موٹرسائیکل پر سوار ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

نوجوان لڑکی روتی اور چلاتی رہی، جبکہ اس کے بوائے فرینڈ ایوی ناتھن کو جنگجو گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ دونوں کی مزید کوئی خبر نہیں ہے۔

Israel

Gaza

Hamas

Hamas Israel attack 2023

Rockets Fired

Shani Louk