Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے ہر بار نظام کو بہتر بنایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر سے پارٹی رہنماؤں کی الگ الگ ملاقاتیں
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 09:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہماری پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہنے دیا جاتا تو ملک مہنگائی اور معاشی مسائل کا شکار نہ ہوتا، نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لئے کام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نفرت اور انتقامی سیاست چھوڑ کر ملکی اتحاد کی ضرورت ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی اور عام انتخابات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

لیگی رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کے جلسے کے لیے ہونے والی تیاریوں سے متعلق پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے شہباز شریف کو 21 اکتوبر کو نوازشریف کے تاریخی استقبال کا یقین دلایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے عوام میں نئی امید، حوصلہ اور امنگ جاگی ہے، قائد مسلم لیگ ن نے ہر بار نظام کو بہتر بنایا اور عوام کو اس بہتری کا ثمر ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پالیسیوں کا تسلسل رہتا تو آج مہنگائی اور بحران نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا

لندن سے سعودیہ، دو دسرے ممالک، پھر پاکستان: نواز شریف کی واپسی کا پلان سامنے آگیا

نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، ان کی واپسی پر اب کوئی سوال نہیں بنتا، شہباز شریف

شہباز سے ملاقات کرنے والوں میں سعید احمد منہیس، طلال چوہدری، رانا احسان افضل اور ملک محمد احمد خان شامل تھے۔

’نفرت اور انتقامی سیاست چھوڑ کر ملکی اتحاد کی ضرورت ہے‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی پالیسی اپنائی گئی، نفرت اور انتقامی سیاست چھوڑ کر ملکی اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، نوازشریف اور مریم نواز نے بہادری سے جیل کاٹی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدار کی ہوس میں ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا اور معیشت تباہ کردی، نفرت اور انتقام کی سیاست کی بجائے ملک کو قومی وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

shahbaz sharif

Atta Tarrar

pmln leaders