Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’حماس کا تازہ حملہ خطے کی سیاست کا پورا کھیل تبدیل کردے گا‘

'اسرائیل کا اب حماس سے نمٹنا ایک حقیقی چیلنج ہے'
شائع 07 اکتوبر 2023 04:51pm
تصویر: الجزیرہ
تصویر: الجزیرہ

حماس کے اسرائیل پر اچانک زبردست حملے کے بعد جنگجوؤں کے اسرائیل میں داخل ہونے پر قطر یونیورسٹی کے پروفیسر مہجوب زویری کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں جو کچھ ہوا وہ ’خطے کی سیاست کا پورا کھیل تبدیل کردے گا‘۔

محموب زویری نے عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی بار، مزاحمتی تحریک نے قابضین اور فوج کے خلاف ردعمل کا فیصلہ کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی سے 5 ہزار راکٹ داغے جانے کے بعد کم از کم 22 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے، فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو کر حملے کیے۔

حماس نے کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ پر ملٹری پوائنٹ کے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کے حملے کی حمایت کردی

اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں نوجوان صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

مہجوب زویری نے کہا کہ ’میرے خیال میں اسرائیل کا اب ان سے نمٹنا ایک حقیقی چیلنج ہے۔ اس کے علاوہ حماس کی طرف سے علاقائی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر جو بیانیہ بنایا گیا ہے وہ دلچسپ ہے۔

قطر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مہجوب زویری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت انتہائی نازک صورت، حال سے دوچار ہے۔

انہوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ ’سب سے پہلے وہ ردعمل میں بہت فیصلہ کن اور پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور عالمی برادری کی طرف سے تنقید بھی ہوگی۔ دوم، وہ یہ کہہ کر اپنے آپ کو مزید مظلوم بنا سکتے ہیں کہ وہ حماس کا شکار ہیں اور یہ حقیقت میں اسرائیلی حکومت کو زیادہ جوابدہ بنائے گا‘۔

زویری نے مزید کہا، ’آخر میں، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اس صورت حال میں اپنے سیاسی مفاد کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ریاست کے طور پر اپنے فرائض کے درمیان توازن پیدا کر سکتے ہیں، جہاں انہیں حالیہ مہینوں میں اپنی پالیسیوں کے لیے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔‘

Israel

Gaza

Hamas

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

Rockets Fired