Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس کے حملے کی حمایت کردی

فلسطینی آبادکاروں کی 'دہشت گردی اور قابض افواج' کے خلاف اپنا دفاع کریں، محمود عباس
شائع 07 اکتوبر 2023 04:41pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ ان کے عوام کو ’آبادکاروں اور قابض فوجیوں کی دہشت“ کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔

غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ داغے جانے کے بعد کم از کم 22 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور سیکڑوں زخمی ہونے کے بعد رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کے دوران فلسیطینی صدر نے کہا کہ ’ہمارے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت‘ ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو کر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے اس حق پر زور دیا کہ وہ آبادکاروں کی ”دہشت گردی اور قابض افواج“ کے خلاف اپنا دفاع کریں۔

Israel

Gaza

Hamas

Hamas Israel attack 2023

Rockets Fired