Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، کامران مرتضیٰ

یول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، خلیل طاہر سندھو
شائع 04 اکتوبر 2023 11:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے، وہاں جے یو آئی، ایم کیو ایم، جے ڈی اے اور ن لیگ کا اتحاد بن سکتا ہے، ن لیگ کے رہنما خلیل طاہرسندھو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہر قیدی جیل مینول کا پابند ہوتا ہے، سیاستدان کرسی پر ہوتا ہے یا پھر جیل میں، ہمارے یہاں کچھ وزرائے اعظم بنے بنائے آئے، ایک سابق وزیراعظم کو اپنے والد کی قبر کاعلم بھی نہ تھا۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نوازشریف کی تقاریر پر پابندی کے خلاف عدالت جانا پڑے گا، حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے، حفاظتی ضمانت عدالت میں سرینڈر کرنے کے لیے لی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم پیپلزپارٹی دوسروں پر کیوں تنقید کررہی ہے، نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے جلوسوں پر دہشت گرد حملے ہورہے ہیں۔

کامران مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کو لیول پلئینگ فیلڈ نہیں مل رہی، سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے، سندھ میں ایم کیوایم، جے ڈی اے، ن لیگ کے ساتھ اتحاد بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر ن لیگ نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا، خلیل طاہر سندھو

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر ن لیگ نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا، نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر ہوگی، نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے گی۔

خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑنا ہے، لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنا پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، نوازشریف کی تقاریر دنیا بھر میں سنی جائیں گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

اسلام آباد

سپاٹلایٹ

JUIF

GDA

MQM Pakistan

Munizae Jahangir

Pakistan People's Party (PPP)

khalil tahir sandhu

kamran murtaza