Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا ضامن بھی وہی تھے، خواجہ آصف

مینار پاکستان پر نواز شریف کے خطاب کے بعد شبہات دور ہو جائیں گے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 09:19pm
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا ضامن بھی وہی تھے۔

ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونےکا اصرار کیا، جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔

ملک میں انتخابات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے، ان لوگوں کو وہاں لا کر بٹھایا گیا، اس وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

اس سے قبل سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کے بعد شک و شبہات ختم ہوجائیں گے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو قائد کی وطن واپسی ہو گی اور جیسے جیسے 21 اکتوبر نزدیک آ رہی ہے اور کارکنوں میں جوش و جذبہ بڑھ رہا ہے، وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے وطن آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اس پہلے جب لینڈ کیا تھا تو انہیں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا، وہ مارشل لاء کا دور تھا، وہ 2018 میں اپنی بیٹی کے ہمراہ وطن آئے تو انہیں پتہ تھا کہ گرفتار ہونا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہو چکی ہیں، جنوری میں انتخابات ہوں گے۔

دوسری جانب لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم اپنے لیڈر کو ویلکم کرنے کی منتظر ہے، کیونکہ وہ قوم کو بحرانی کیفیت سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک عزم کے ساتھ پاکستان آ رہے ہیں، وہ مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کریں گے، پورے پاکستان سے پارٹی کارکنان مینار پاکستان پہنچیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان مشکل کا شکار ہے، معاشی طور پر ہم تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں، فتنےکی حکومت ختم نہ کرتے تو ملک تباہ ہو چکا ہوتا، پونے 4 سال انتقامی سوچ نہ ہوتی تو آج یہ حال بھی نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتقامی سوچ نے ہی ملک کو دلدل میں دھکیلا، پونے 4 سال کہا گیا کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قوم کو امید دلائیں گے اور امید کو یقین میں بدلنے کے لئے راستے کا تعین کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے بیان کی وضاحت کئی بار کر چکے ہیں، البتہ ہم نے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ بنایا اور نہ مدعی بنے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ن لیگ سندھ میں ناراضگیاں پیدا ہوگئیں

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی

نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان

سابق وفاقی کا کہنا تھا کہ کیا 9 مئی کو جو ہوا وہ ہمارے کہنے پر ہوا ہے، 9 مئی کو سازش کے تحت پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا گیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

Khawaja Asif