Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی گئی

پرواز کی لاہور لینڈ نگ کا شیڈول اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2023 12:06pm
نواز شریف 3 فروری 2017 کوایم 9 موٹر وے افتتاح کے بعد طیارے کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے(روئٹرز)
نواز شریف 3 فروری 2017 کوایم 9 موٹر وے افتتاح کے بعد طیارے کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے(روئٹرز)

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔

شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے۔

نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

پاکستان

Etihad Airways