Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کالعدم ٹی ٹی پی نے مستونگ اور ہنگو حملوں سے لاتعلقی ظاہر کردی

دونوں حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ٹی ٹی پی
شائع 29 ستمبر 2023 06:02pm

مستونگ میں مذہبی جلوس اور ہنگو میں نمازیوں پر ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم شدت پسند تنظیم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے ایک بیان میں ان دونوں حملوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگو کی مسجد اور مستونگ میں ہونے والے دھماکے افسوسناک ہیں اور تنظیم ان دونوں حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ مساجد ، مدارس، سکول اور عوامی اجتماعات تنظیم کے اہداف میں شامل نہیں اور جمعے کو ہونے والے دونوں دھماکوں سے اس کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ آج جمعے کے روز بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبی کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں 52 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہنگو میں بھی تھانہ دوآبہ کے قریب واقع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکوں سے 5 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان

quetta

Blast

TTP

Mastung