عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرکے آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے، درخواست
ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات جنوری کےآخری ہفتے میں کروانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، مقامی وکیل محمد مقسط سلیم نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے، اور آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔
lahore
Lahore High Court
general elections 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.