Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نائب صدر ن لیگ
شائع 24 ستمبر 2023 06:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے راولپنڈی میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔

اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، وہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نوازشریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ 21 اکتوبر سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، نواز شریف کو نااہل کرکے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے آزادکشمیر کے علاوہ ملک بھرمیں مقیم کشمیری بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کے عوام نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہیں، مریم نواز

ن لیگ کی اہم میٹنگ ختم، ’نوازشریف ترقی کا سفرشروع کرنے کیلئے وطن واپس جارہے ہیں‘

نواز شریف کا سیاسی بیانیے پر نظرثانی سے انکار، احتساب کا بیانیہ لیکر انتخابات میں جانے کا فیصلہ

اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی گئی۔

آخرمیں غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

azad jammu and kashmir