Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں پرتحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم

جسٹس محمدعلی مظہرنے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا
شائع 22 ستمبر 2023 03:23pm

محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے قراردیا کہ چیف سیکرٹری سندھ 10 دنوں میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیں۔

جسٹس محمدعلی مظہرنے 5 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق انکوائری کمیٹی 56 درخواست گزاروں کو نوٹسزجاری کرکے طلب کرے اور تقرر کا عمل جانچے اورذاتی شنوائی کا موقع دے۔

تحریری فیصلے میں کہا کہ جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اورانکوائری کمیٹی 90 روز میں انکوائری مکمل کرے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جو ملازمین بھرتی ہوکر کام کر چکے ہیں ان کی تنخواہوں کا فیصلہ کمیٹی کرے، غیر قانونی بھرتیاں کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

فیصلے میں کہا کہ ملازمتوں سے فوائد اٹھانے والے اکیلے ذمہ دار نہیں ہیں، درخواست گزاروں کو آرٹیکل 10-اے کے تحت شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

Supreme Court

Sindh government

sindh