ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، موسم خوشگوار
ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش بارش ہوئی۔ پشاور میں شہر اور گردونواح میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ضلع چنیوٹ میں تیز بارش ہوئی بیشترعلاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ سیوریج لائنیں بند ہونے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مہمند میں سب سے زیادہ 32 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور ایئرپورٹ 22ملی میٹر، شہر میں 13 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔
باجوڑ25 ملی میٹر، بنوں 15، لنڈی کوتل 3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ بارش کا سلسلہ 48 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے شہر شرق پور شریف، حویلی لکھا، ساہیوال اور رائے ونڈ میں بھی بارش ہوئی۔
سندھ میں میر پور خاص اور تھرپارکر میں مختلف مقامات پر بارش ہوئی اور کرک سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے بیس ستمبر تک بارش متوقع ہے۔
گولارچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، طوفانی ہواؤں کے باعث بجلی کے پولز، درخت، کچے مکانات کی چھتیں گرگئیں۔
Comments are closed on this story.