Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکن قافلوں کی صورت لاہور جائیں گے، حنیف عباسی

راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجایا جائیگا، بھٹو مر چکے، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، خطاب
شائع 16 ستمبر 2023 07:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائیں گے۔ پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھٹو زندہ نہیں وہ مرچکے ہیں۔

اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف وطن واپس آئیں گے اور وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائیں گے، قائد کی آمد کے دن راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے، نوازشریف کی آمد سے قبل تیاریوں سے متعلق قیادت متحرک ہے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ 2013 میں ملکی معاشی صورتحال موجودہ صورتحال جیسی ہی تھی، سوچنا ہوگا کون لوگ ہیں جو ہمیشہ ترقی کرتے ملک میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

اداروں کے پیچھے چھپنا اچھی بات نہیں، 9 ستارے کہیں پھر نہ اکھٹے کیے جائیں، پیپلز پارٹی

پاکستان واپسی کیلئے نواز شریف کو قانونی ٹیم سے کلیئرنس مل گئی

نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا ’ہمارے پاس قیادت بھی ہے، ایجنڈا، ٹیم اور اخلاص وعزم بھی ہے

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے ایک ہی بات کرتے ہیں بھٹو زندہ ہے، بھائی بھٹو زندہ نہیں وہ مرچکے ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

general elections 2023