Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے والد کی واپسی کی تاریخ کے بعد ’ڈسپلے پکچرز‘ تبدیل کرلیں

شہباز شریف کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 03:55pm
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آتے ہی مریم نواز نے طویل عرصے بعد اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی پروفائل پکچرتبدیل کرلی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرکی نئی ایکس ڈی پی ان کے والد کی وطن واپسی کی تاریخ سے جُڑی ہے۔

مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی ایک پُرانی تصویرلگائی گئی ہے جس میں وہ اپنے استقبال کا خیر مقدم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے یہی تصویر اپنی فیس بک اور انسٹا ڈی پی کے طور پر لگائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف نے بڑے بھائی کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کو وطن واپسی پر کن مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا

پاناما پیپرز میں تاحیات نااہلی کی سزا پانے والے نواز شریف سال 2019 سے لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

وہ 2019 میں عدالت سے 4 ہفتے کی اجازت لیکر علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے تھے تاہم اس کے بعد سے وطن واپس نہیں آئے، عدم واپسی پراُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے تھے۔

PMLN

Nawaz Sharif

پاکستان

Maryam Nawaz