منگیتر نے نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرکے لڑکی سے ڈھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے
مرتضیٰ نامی ملزم نے اپنی ہی منگیتر سے زیادتی کرکے اس کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرکے ڈھائی لاکھ روپے بھی ہتھیا لئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور میں پولیس نے اپنی منگیتر سے زیادتی اور فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
پولیس کے مطابق مرتضی نامی ملزم کی ایک سال قبل ایک لڑکی سے منگنی ہوئی، ملزم اپنی منگیتر کو بہلا پھسلا کر اس سے زیادتی کرتارہا۔۔۔ اور اس کی فحش ویڈیو اور برہنہ تصاویر بنا کر اسے بلیک میل کرکے لڑکی سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ہتھیا لئے۔
متاثرہ لڑکی نے ریس کورس وویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔
Comments are closed on this story.