Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

15سالہ لڑکی کی خود کشی کا ڈراپ سین، سوتیلابھائی قاتل نکلا

ملزم نے سوتیلی سے زیادتی کی اورگلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا، پولیس
شائع 27 اگست 2023 04:03pm

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سوتیلا بھائی گرفتار ہوگیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، اور سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور فرانزک لئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ لڑکی کی والد کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا، اور جب کہ فرانزک رپورٹ تھانے کو موصول ہوئی تو گھر والوں کی جانب ہی شک جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق جب بچی کو پھندا لگایا گیا اس وقت اس کی ماں گھر پر موجود نہیں تھی، جس پر اس کے سوتیلے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم اظہر نے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے والدہ کی غیرموجودگی میں پہلےسوتیلی بہن پرتشدد کیا ، اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا۔ اور جب اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، تو ملزم نے قتل کے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

سی پی او سید خالد نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کو عدالت سے کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

punjab

Murder

Punjab police

islamabad police

child killing