Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو بھی مشاورت کیلئے بلالیا

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 07:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انتخابی روڈ میپ پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو بھی مشاورت کے لیے بلالیا۔

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور کنوینئیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کو مشاورت کے لیے بلایا ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس، امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تاریخ پر انتخابات کرائیں گے، نگراں وزیر اطلاعات

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال کی جانب سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کو بھی مشاورت کے لیے 28 اگست مدعو کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی سے مشاورت کے لیے 29 اگست کو آصف زرادی کو بھی بلایا ہے۔

الیکشن کمیشن اب تک مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے انتخابات سے متعلق مشاورت کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کا آئی جیز، چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے ملاقاتوں کا فیصلہ

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ میں انتخابات سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس 29 اگست کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کو بھی اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں ائندہ عام انتخابات کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کو آئندہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دے گا جبکہ چیف سیکرٹری سندھ اور بلوچستان کو عام انتخابات کے دوران انتظامی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

pti

PMLN

ECP

اسلام آباد

PPP

MQM

President Arif Alvi

Jamat e Islami

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023