Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو باہر بھیجنے کیلئے مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے، علیمہ خان

جتنے دن چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے، علیمہ
شائع 25 اگست 2023 05:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف ذرائع سے عمران خان کو ملک کو چھوڑنے کا کہا گیا لیکن عمران خان کا جواب تھا کہ کوئی اپنا گھر بھی چھوڑتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہائیکورٹ آکر پتہ چلا کہ وکیل کا پیٹ خراب ہوگیا اور وہ بستر پر ہیں، جتنے دن چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کے پیٹ خراب ہوتے رہیں گے، یہ انصاف نہیں دے پا رہے اس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بے بس ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ حکام کی ذمہ داری ہے، یہ پیٹ خراب کا ڈرامہ ختم ہونے تک ذمہ داری متعلقہ حکام کی ہے، پنگ پانگ گیم کھیلی جارہی ہے، اب میں بولی ہوں تو مجھے بھی اب جیل میں ڈال دیں گے اور یہ ہم سب کو بھی ڈال دیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان کے وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

عمران خان کی سزا معطلی پر سماعت ملتوی، ٹرائل کورٹ کی غلطی نہیں دہرائیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان پر درج مقدمات میں دفعات کا اضافہ، پولیس کو تفتیش کی اجازت

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مجھ پر 4 اور عظمہ خان پر 6 کیسز بنا دیے گئے ہیں، ہم نے بیگ پیک کر رکھا ہے ڈال دیں جیل میں لیکن یاد رکھیں عمران خان نہیں جھکے گا، اس کو تو وقت مل گیا ہے قرآن پڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے یقین دہانی کرائی ہے پیر کو ملاقات کا موقع ملے گا، پیر کو اجازت نہ دی تو اٹک جیل کے باہر جا کر بیٹھ جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی ان کے مہمان ہیں وہ جیل میں ان پر بوجھ بنتے جائیں گے۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ شوکت خانم اور نمل کے دفتر میں آکر انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق مختلف ذرائع سے رابطے کیے گئے لیکن عمران خان نے کہا کہ بھلا کوئی اپنا گھر بھی چھوڑ کر جاتا ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

Aleem Khan

pti chairman

Uzma Khan

imran khan sisters