علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ نے واضح شکست دیکھتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کردیں اگر اسمبلیاں تحلیل کرنی تھیں تو پہلے کردیتے، آپ کیا سمجھ رہے ہیں کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں تو یہ غلط فہمی ہے۔
علیم گروپ کاتحریک عدم اعتماد اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر "نیوٹرل" رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی حکومت سے ناراضگی اور تحفظات برقرار ہیں تاہم انہیں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا نے سیاسی سیز فائر پر رضامند کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو منانے اور تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزراء نے رابطے تیز کردیئے، وفاقی وزراء فواد چوہدری ، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔