Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

قاسم اکرم قومی ٹیم کے کپتان مقرر، مقابلے 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہوں گے
شائع 24 اگست 2023 06:12pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا۔ قاسم اکرم ایونٹ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہوں گے۔

19 ویں ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 28 ستمبر سے7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں ہوں گےجبکہ گیمز میں کرکٹ ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان شاہینز کے لیے قاسم اکرم کو کپتان جبکہ عمیر بن یوسف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاک بھارت فائنل میچ سے قبل بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو کیا مشورے دیے؟

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کے 305 رکنی دستے کی منظوری

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدرعلی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، روحیل نذیر، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ایشین گیمز کے قواعد و ضوابط کے مطابق پاکستان شاہینز کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی ، کوارٹر فائنل 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 اکتوبر اور فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

cricket

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

sports

men's emerging asia cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

ASIAN GAMES

pakistan shaheens