Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خودکشی کرلی

ملزم حنان منڈی بہاؤالدین کا رہائشی اورمقتولہ کے ساتھ لاہور میں پڑھتا تھا، پولیس
شائع 24 اگست 2023 12:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چوہنگ کے علاقے میں باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے لڑکے نے خود کو گولی مار کراپنی بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ملزم حنان منڈی بہاؤالدین کا رہائش تھا جو مقتولہ کے ساتھ لاہور میں پڑھتا تھا، پولیس گرفتاری کے لئے شہر پہنچی تو لڑکے نے خود کو گولی مارلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایل ڈی اے ایونیو سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے عیشاہ نامی لڑکی کو اس کے والد کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ریٹائرڈ کی مدعیت میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جب کہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی، اس کے قاتل موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

lahore

punjab

Murder

Suicide

mandi bahauddin