Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”نوجوان تیاری کرلیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے“

پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب
شائع 18 اگست 2023 10:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کی اصل طاقت نوجوان ہیں، مسلم لیگ ن ہر سطح پر نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی، نوجوان تیاری کرلیں ان کے قائد نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈی نیٹرز میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ان کا حق ہے، نوجوانوں نے ہی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ کے تقرر میں نواز شریف اور مریم کا کردار

نواز شریف کب واپس آئیں گے، نئی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

برانڈڈ مگ، موبائل کور اور بہت کچھ، مریم نواز نے ن لیگی مصنوعات متعارف کرا دیں

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں لیپ ٹاپ، انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے، مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا رول ادا کیا ، نوجوان تیاری کر لیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

lahore

youth empowerment