Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کا کل سے لاہور میں آغاز

قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا کے لیے اڑان بھرے گا
شائع 13 اگست 2023 07:26pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 3 روزہ کنڈیشننگ کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا کے لیے اڑان بھرے گا۔

پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل پر مشاورت

ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔

کیمپ میں 8 نوجوان کرکٹرز کو بھی پریکٹس کے لیے مدعو کیا گیا ہے جبکہ حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اور شاہین شاہ آفریدی 16 اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔

قومی اسکواڈ 17 اگست کو ہمبنٹوٹا سری لنکا روانہ ہوگا جبکہ لنکا لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز سری لنکا میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

odi series

Pakistan vs Afghanistan

Pakistan Cricket

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

SERIES AGAINST AFGHANISTAN