Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرار داد جمع

سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی
شائع 07 اگست 2023 04:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرار داد جمع کرادی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد سینیٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ مدت کے اندر کرائیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابات کی ممکنہ تاریخیں دے دیں

‏قرارداد کے متن کے مطابق جمہوریت کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے آئین میں تفصیلی اور لازمی طریق کار دیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد ریاست پاکستان کے تمام اداروں پر لازم ہے۔

مزید پڑھیں: نیا بحران، مردم شماری منظور لیکن نشستیں بڑھانے کیلئے آئینی ترمیم لازم

قرارداد کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں، بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں انتخابات اب دور چلے گئے، غیرملکی ماہرین

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بر ممکن مدد فراہم کریں۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

Resolution

Senate of Pakistan

general elections 2023

Mushtaq Ahmad Khan