Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ: مرسڈیز کار چلاتے نوجوان نے تباہی مچادی

گھر کے اگلا حصہ کار ٹکرانے سے دھماکے سے اڑ گیا
شائع 07 اگست 2023 02:45pm
ایک 19 سالہ نوجوان مرسڈیز کار چلا رہا تھا۔
ایک 19 سالہ نوجوان مرسڈیز کار چلا رہا تھا۔

برطانیہ میں مرسڈیز کار روڈ پر قائم ایک ایسے گھرسے جا کر ٹکرائی، جو سڑک پر موجود تھا لیکن خوش قسمتی سے گھر میں موجود کوئی بھی فرد حادثے میں جاں بحق نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ برطانوی دارالحکومت لندن سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع شہر ڈربی میں پیش آیا۔

ڈربی شائر پولیس نے بتایا کہ ہمیں اتوار 30 جولائی کی شام 8 بجے کے فوراً بعد مینور روڈ لٹل اوور پر تصادم کی اطلاع پر بُلایا گیا۔

مزید پڑھیں: گوروں کو چکن تکے کا چسکا لگانے والے پاکستانی نژاد شیف چل بسے

انہوں نے کہا کہ تصادم میں ایک مرسڈیز اے کلاس شامل تھی، جو گھر کے گیراج سے ٹکرا گئی اور گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک 19 سالہ نوجوان مرسڈیز کار چلا رہا تھا اور گھر میں خاندان کے سب افراد موجود تھے۔

حادثے کے وقت گھر پر50 سالہ سوکی سنگھ گھر پر نہیں تھے لیکن ان کی اہلیہ اور بیٹی فوری طور پر مسافر کو ملبے سے نکالنے کے لئے باہر پہنچیں گئیں۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر: اسلامی سینٹرکی چھت پرخنزیر کا سر پھینک دیا گیا

کار چلانے والے19 سالہ نوجوان ڈرائیور اور ایک مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن ان کو زیادہ گہرے زخم نہیں آئے تھے۔

ویڈیو کلپ کے مطابق کار کے عمارت سے ٹکرانے کے بعد تین افراد کار سے باہر لنگڑاتے باہر آئے، جبکہ گھر کے آگے کا حصہ کار کے ٹکرانے سے دھماکے سے اڑ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پناہ کیلئے برطانیہ آنیوالوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ کیا ہے

United Kingdom

uk

Road Accident