Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

جلاؤ گھیراؤ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش

دونوں بہنوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ سے لاتعلقی کا اظہار کیا
شائع 04 اگست 2023 07:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

9 مئی کو جناح میں جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو گئیں۔

9 مئی کولاہور کے جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اورعظمی خان بیان ریکارڈ کروانے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئیں، اور دونوں نے 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروائے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اوردیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے انکار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عظمی خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا کہ جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے بھی دیگر سرکاری املاک کو نقصان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے میں اس وقت زمان پارک میں موجود تھی۔

imran khan

PTI protest

pti chairman

Aleema Khan

Uzma Khan