Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں ٹرین کے 2 مختلف حادثات میں 3 نوجوان جاں بحق

ٹرین کی زد میں آنے والے ایک نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی
شائع 19 جولائ 2023 10:21pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔فائل

گجرات میں ٹرین کے 2 مختلف حادثات میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گجرات کے گورالہ پھاٹک اور سروس موڑ پر ٹرین نے 3 نوجوانوں کو کچل ڈالا، گورالہ پھاٹک پر 2 نوجوان ہینڈ فری لگا کر گانے سن رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 18سالہ افنان اور 15سالہ سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرے واقعے میں سروس موڑ پر بھی ریلوے لائن پر ویڈیو بناتا نوجوان ٹرین تلے کچلا گیا، تیسرے نوجوان کی سر کچل جانے کے باعث شناخت نہ ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین گجرات سے راولپنڈی کی طرف جارہی تھی۔

پاکستان

Pakistan Railways

Punjab police

Train Accidents

GUJARAT PUNJAB

THREE YOUTHS DIED